Monday, October 26, 2009

خود دار پاکستان ٹےلنٹ ہنٹ ، نےشنل بلائنڈ کرکٹ اکےڈمی کےلئے پشاور مےں ٹرائلز ، 6کھلاڑےوں کاانتخاب


رپورٹ وتصاوےر: غنی الرحمن
اللہ تعالیٰ نے اگر اےک انسان کو بظاہرمعذور پےدا کرکے اُس سے اےک صلاحےت لی ہے تو اسکے بدلے دوسری بے شمار صلاحےتوں سے نواز دیتا ہے اگر دےکھا جائے توبصارت سے محروم افراد نے عام لوگوں کی طرح زندگی کے ہر شعبے مےں خود کو منواےاہے اور اپنی صلاحیتوں سے دنےاکو حےران کردیا ہے اگر ہم زندگی کے باقی شعبوں کو چھوڑ کر کھیل کے میدان پر نظر ڈالے تو صرف کرکٹ مےںہمارے بلائنڈ کھلاڑےوں پر مشتمل قومی ٹےم نے عالمی سطح پر پاکستان کی نےک نامی مےں قابل قدر خدمات انجام دےئے ہےں اورانہوںنے اےک اےسے وقت مےں بلائنڈ ورلڈ کپ مےں پاکستان کو دو مرتبہ چمپئن بناےا جب پاکستانی کرکٹ ٹےم نے تمام تر وسائل کے باوجود بھی اپنامقام کھودےا اور اپنی لائن سے بہت پےچھے جا چکی ہے قومی بلائنڈ ٹےم نے نہ صرف دو مرتبہ ورلڈ چمپئن بن گےا بلکہ اب بھی ورلڈ چمپئن ہےں اس کامےابی مےں جہاںپشاور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑےوں نے صرف بہتر کاردگی دکھائی وہاں عالمی رےکارڈ بھی قائم کئے ہےں انہی کھلاڑیوںمیںشامل زرےن خان جو مکمل طور پر نابےنا ہونے کے باوجود بھی کےچ پکڑتا ہےِ اسکے علاوہ آل راﺅنڈر مسعود جان نے ساﺅتھ افرےقہ کے خلاف اےک مےچ مےں263رنز بناکرگےنز بک آف ورلڈ رےکارڈ مےں اپنا نام درج کروادیا اور اس اعزاز کو برقرار رکھنے کےلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے قومی ٹےم کو مزےدمضبوط بنانے کی غرض سے ملک بھر مےں بلائنڈ کرکٹ کو مزےد فروغ وترقی دےنے اورپاکستان کے تمام شہروں سے باصلاحےت نابےناکھلاڑےوں کو سامنے لانے کی غرض سے اےک غےر ملکی موبائل کمپنی کے تعاون سے لاہور مےں خود دار پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹےلنٹ ہےنٹ سکےم کے تحت اکےڈمی کے قےام کا فےصلہ کےا ج ہے جس کےلئے ملک بھرمےں نابےنا افراد کے لئے قائم 16تعلےمی اداروں سے 40کھلاڑےوں کا انتخاب کےا جائے گا
پاکستان کے دےگر شہروںکی طرح پشاور ،صوابی اور اٹک مےں بھی بصار ت سے محروم کرکٹ کھلاڑےوںکے ٹرائلز لئے گئے ۔پشاور کرکٹ کلب آف دی بلائنڈ کے زےر اہتمام ارباب نےاز کرکٹ سٹےڈےم پشاور مےں کھلاڑےوں کے دو روزہ ٹرائلزمنعقد کرائے گئے جس مےں سپےشل اےجوکےشن سےنٹر حےات آباد اور گورنمنٹ انسٹی ٹےوٹ فار دی بلائنڈ سے 60کے قرےب کھلاڑےوں نے حصہ لےا پشاورکرکٹ کلب آف دی بلائنڈ کے صدر ،نائب صدر مسعود جان اور جنرل سےکرٹری حبےب اللہ خٹک کی نگرانی مےںہو نےوالے ٹرائلز بالکل صاف وشفاف انداز مےں منعقد کئے اورآخری روز سلےکشن کمےٹی نے پشاور سے نےشنل بلانڈ کرکٹ اکےڈمی کےلئے 6بہترےن کھلاڑےوں کاانتخاب کرکے انکے ناموں کا اعلان کردےا جسکے مطابق سپےشل اےجوکےشن سنٹر حےات آبادکے محمد ساجد ،نوےد خان اورعدنان سمےع جبکہ گورنمنٹ انسٹی ٹےوٹ فار دی بلائنڈ سے فضل الہی ،عذےرالرحمن اورخالد زبےر شامل ہےں ۔اس موقع پر پاکستان اےسوسی اےشن آف دی بلائنڈ کے صدر قاری سعد نور مہمان خصوصی تھے جبکہ سابق بلائنڈ کرکٹر اور اےسوسی اےشن کے جنرل سےکرٹری نور قرےش بھی موجود تھے ۔ مہمان خصوصی قاری سعدنورنے دو روزہ ٹرائلز کے موقع پر کھلاڑےوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہےں اپنی صلاحےتوں کو ابھارنے کےلئے اےک اچھا موقع ملا ہے قومی بلائنڈ ٹےم کے سےنئر کھلاڑےوںنے پاکستان کو چمپئن بناےاہے اور اب نئی کھلاڑےوںکی ذمہ داری بنتی ہےں کہ اس مواقع سے فائدہ اٹھا تے ہوئے اپنی صلاحےتوںکے بدولت زرےن خان اور مسعود جان کے نقش قدم پر چل کرعالمی سطح پرپاکستان کے اس اعزاز کو برقرار رکھے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹےم نے تےن مرتبہ ورلڈ کپ مےں حصہ لیا اور دو مرتبہ چمپئن بنا اور پہلے کی طرح اب بھی کھلاڑےوں سے کافی امےدےں وابستہ ہےں قاری سعد نور نے بتاےا کہ نابےنا افراد مےں صرف دےکھنے کے سوا کوئی کمی نہےں ہے
اوروہ اپنے والدےن اور معاشرے کے دےگر افراد پرکھبی بوجھ نہےں بننا چاہتے بلکہ اپنی خوداد صلاحےتوں سے ملک وقوم کی خوشحالی و ترقی مےں اپنا بھر پور کردار ادا کرناچاہتے ہےںلیکن ضرروت اس امر کی ہے کہ ان معذور افراد کوسرکاری و غیرسرکاری ادارے ان لوگوں کوسپورٹ کریں اگر انہےں بھی دےگر افراد کی طرح توجہ دی گئی تو بصارت سے محروم افراد کسی سے پےچھے نہےں رہے گی ۔پوری دنےا اقوام متحدہ کی قرارداد کے بعد اکتوبر کو سفےد چھڑی کے عالمی دن کی مناسبت سے منارہی ہےں پاکستان مےں نابےنا افراد کومتحد کرنے اور ان کی فلاح وبہبود کےلئے کام کرنے کی غرض سے ڈاکٹر فاطمہ شاہ نے پاکستان اےسوسی اےشن آف دی بلائنڈ کا قےام عمل مےں لاکر وہ اےسوسی اےشن کی پہلی صدر رہی جن کی کوششوں سے پاکستان مےں نابےنا افراد کے حوالے سے قانون سازی عمل مےں لائی گئی ۔

No comments: