
پشاور(غنی الرحمن سے )پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر سہیل تنویر نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے خلاف جیت کر کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھے گا ‘پاکستانی ٹیم متحد ہوکر کھیل رہی ہے جس کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں کینگروز سکواڈ کے خلاف تمام کھلاڑی جیت کےلئے پر عزم ہیں بھارت کے خلاف شاندار کامیابی سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے آسٹریلیا کے خلاف میچ پاکستان کےلئے زیادہ اہم نہیں لیکن ورلڈ چمپئن آسٹریلیا کےلئے یہ میچ انتہائی اہم ہے۔ان خےالات کا اظہار انہوںنے ٹےلی فون پر بات چےت کرتے ہوئے کےاانہوںنے کہا کہ بھارت کے کے خلاف پاکستانی کھلاڑیوں کی جیت کی سپرٹ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ آسٹریلیا کو زیر کرلیں گے آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد پاکستان کو سیمی فائنل میں بھی مخالف ٹیم پر نفسیاتی برتری حاصل ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس مضبوط باﺅلنگ ہے اور مڈل آرڈر بیٹنگ بھی فارم میں ہے اس لئے دفاعی چمپئن کوشکست دینا گرین شرٹس کے لئے مشکل نہیں ہوگا پاکستانی ٹیم نہ صرف سیمی فائنل بلکہ فائنل بھی جیت کر قوم کو چیمپئنز ٹرافی کا تحفہ دے گی سہےل تنوےر نے کہا کہ پاکستان ٹاس جیت کر بھی بیٹنگ کا فیصلہ کرنا چاہئے اور آسٹریلیا کے خلاف زیادہ سے زیادہ سکور کرکے نپی تلی باﺅلنگ کرنی چاہئے انہوں نے اپنے متعلق کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف کارکردگی دکھانے کےلئے پر عزم ہیں اور اس حوالے سے خوب محنت کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ انکے کھیل میں خاصی بہتری آئی ہے بیٹنگ ‘باﺅلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں پر توجہ دی ہے فٹنس مسائل سے مکمل چھٹکارا حاصل کرلیا ہے ۔

No comments:
Post a Comment